Sunday, January 8, 2017
فوجی عدالتوں نے مقررہ مدت پوری ہونے پر کام کرنا بند کر دیا، آئی ایس پی آر
اسلام ٹائمز۔ دہشت گردی پر قابو پانے کے لئے قائم کی گئی فوجی عدالتوں نے مقررہ مدت پوری ہونے پر کام بند کر دیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردی کی روک تھام کے لئے قائم کردہ فوجی عدالتوں نے اپنی مقررہ مدت مکمل کرلی جس کے بعد عدالتوں نے کام بند کر دیا ہے۔ فوجی عدالتوں کو دہشت گردی کے 274 کیس بھجوائے گئے جن میں 161 مجرموں کو موت کی سزا سنائی گئی جب کہ فوجی عدالتوں کی جانب سے 113 مجرمان کو قید کی سزائیں سنائی گئیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فوجی عدالتیں آئین میں ترمیم کے ذریعے قائم کی گئی تھیں اور فوجی عدالتوں کے ذریعے مقدمات نمٹانے سے دہشت گرد کارروائیوں میں واضح کمی واقع ہوئی۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
0 comments:
Post a Comment